: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(ایجنسیز) ایران اور چھ عالمی طاقتوں نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکراتی ایجنڈے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس ایجنڈے کے مطابق مذاکرات اگلے ماہ ویانا میں ہوں گے۔ یہ بات ایرانی سفارتی حکام نے اے ایف پی کو بتائی ہے۔
اس سلسلے میں دو دن سے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات جاری تھے۔ اتفاق رائے کے نتیجے میں تمام فریق جوہری تنازعے پر جامع مذاکرات کر سکیں گے۔
توقع ہے
کہ ایرانی جوہری ایشو پر کئی ماہ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ جس کے بعد یہ دیرینہ تنازعہ طے ہونے کا امکان ہوگا۔ جوہری تنازعہ طے ہونے کی صورت میں مشرق وسطی کے اہم ملک اور مغربی دنیا کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
چھ عالمی طاقتون کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ جولائی کے اواخر میں ابتدائی جوہری معاہدے کی مدت پوری ہونے تک ممکن ہو جائےگا۔
سفارتی ذرائع نے ویانا میں طے پانے والے مذاکراتی ایجنڈے کو حتمی جوہری معاہدے کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔